Shehzade aur Pari ki kahani | Prince and Angel Love Story | Islamic Inspirational Moral Story | Islamic kahani



 ایک دفعہ کی بات ہے کہ کسی گاؤں میں ایک شہزادہ رہتا تھا شہزادہ اپنے محل میں بہت سکون کی زندگی گزارتا تھا اور گاؤں کے لوگوں کے ساتھ بہت ہمدردی کرتا ہے شہزادہ ایک خدا ترس بندہ تھا اور بہت مال و دولت ہونے کے باوجود بھی شہزادہ اللہ کی عبادت کیا کرتا. بادشاہ بھی اپنے بیٹے سے بہت خوش تھا اور اپنے بیٹے کی سب فرمائش پوری کرتا تھا. شہزادہ آۓ دن کسی نہ کسی غریب آدمی کی مدد کرتا اور لوگ اسے دعائیں دیتے تھے. ایک بار کچھ ایسا ہوا ہے شہزادے کی زندگی بدل گئی.



Inspirational Moral Story 




ایک دن شہزادہ جنگل میں شکار کرنے کے لیے گیا اور ایک ہرنی کا شکار کرنے لگا شہزادہ ہرنی کے پیچھے پیچھے گھوڑا دوڑانے لگا کہ کسی طرح اس ہرنی کا شکار کر لے. لیکن شہزادہ کیا دیکھتا ہے کہ اچانک وہ ہرنی شہزادے کی آنکھوں کے سامنے سے اوجھل ہو گئی. شہزادے کو بہت حیرانی ہوئی اور وہ بہت پریشان ہوا. شام کا وقت ہو گیا تھا شہزادہ اپنے محل میں آگیا. رات کے کھانے کے وقت بھی شہزادہ بہت بے چین تھا اور اس ہرنہ کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا. رات کو جب شہزادہ سویا تو اس نے ایک عجیب و غریب خواب دیکھا. خواب میں شہزادے نے خود کو اسی جنگل میں دیکھا اور کیا دیکھتا ہے کہ شہزادہ اسی ہرنی کے پیچھے بھاگ رہا ہے اس ہرنی کا شکار کرنے کے لیے اور شہزادے کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی جب اس نے دیکھا کہ وہ ہرنی ایک بہت ہی خوبصورت پری میں بدل گئی پری بہت ہی زیادہ حسین و جمیل تھی شہزادہ پری کو دیکھتے ہی اس کے حسن میں گرفتار ہو گیا. 

شہزادہ جیسے ہی پری کی طرف بڑھنے لگتا ہے شہزادے کی آنکھ کھل جاتی ہے. 


Read - Imandar Lakadhara ki kahani


Moral Story with Moral 


اب شہزادہ پورا دن اپنے خواب کے بارے میں سوچتا رہا کہ آخر وہ پری کون تھی. شہزادہ جنگل میں گیا لیکن جنگل میں اسے کچھ نظر نہیں آیا شہزادہ مایوس ہو کر محل واپس آ گیا. 

جب رات کو شہزادہ سویا تو آج رات بھی اسے وہی خواب نظر آیا اور آج کے خواب میں شہزادے نے دیکھا کہ پری اسے اپنی طرف بلا رہی ہے. شہزادے نے جیسے ہی پری کی طرف جانا چاہا تو اسکی آنکھ کھل گئی. 

شہزادہ گھبرا کر اٹھا اور نماز پڑھنے لگا اور اللہ سے دعا کی کہ یا اللہ یہ کیاماجرا ہے جو مجھے سمجھ نہیں آ رہا. 

پھر شہزادہ سوگیا. شہزادے نے یہ ٹھان لیا کہ آج وہ جنگل میں جا کر ضرور اس پری سے ملاقات کرے گا. 



Islamic kahani in Urdu 


صبح جب شہزادہ جنگل گیا تو اس نے جنگل کے بیچوں بیچ جا کر پکارا اے حسین پری تم جو کوئی بھی میرے سامنے آؤ لیکن کچھ بھی ظاہر نہ ہوا. 

پھر شہزادے نے دوبارہ پکارا اے حسن کی ملکہ پری تم جو کوئی بھی ہو میرے سامنے آؤ میں تمہاری محبت میں گرفتار ہو چکا ہوں. 

تھوڑی دیر کی خاموشی کے بعد شہزادہ کیا دیکھتا ہے کہ اس کے سامنے بہت ہی حسین و جمیل برے بڑے پروں والی ایک پری کھڑی ہے جو شہزادے کو مسکرا کر دیکھ رہی تھی. 

پری بولی آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں شہزادہ بولا میں تمہیں پانا چاہتا ہوں میں نے جب سے تمہیں اپنے خواب میں دیکھا ہے میں تمہاری محبت میں گرفتار ہو گیا ہوں.

پری خاموش ہو گئی. شہزادہ آگے بڑھا جیسے ہی پری کو ہاتھ لگانے لگا پری بولی رک جائیں ورنہ آپ کا ہاتھ جل جائے گا. 

پری نے ایک گہری سانس لی. 

پھر بولی آپ مجھے جب چھو سکتے ہیں پہلے آپ 12 راتوں کا چلا کاٹیں. شہزادہ بولا ٹھیک ہے. 

پری بولی یہ اتنا آسان نہیں ہے آپ سوچ لیں. 



Islamic Story in Urdu 


آخر شہزادے نے 12 راتوں کا چلا کاٹا اور شہزادی کے پاس جنگل میں پہنچ گیا. 

شہزادہ ایک نیک پرست اور بہت بہادر تھا اس لیے شہزادے نے چلا کاٹ لیا. 

جب پری نے دیکھا کہ شہزادہ چلا کاٹ کر مجھ تک آ پہنچا ہے پری بہت خوش ہوئی اور شہزادے کی بہادری کو سراہا. 

شہزادے نے پری کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولا مجھ سے شادی کر لو پری نے کہا یہ ناممکن ہے. شہزادے نے کہا کچھ نا ممکن نہیں میرے دل میں تمہارے لیے بہت زیادہ محبت ہے. کیا تمہیں میں پسند نہیں. 

پری بولی ایسی بات نہیں آپ بہت نیک انسان دل ہیں لیکن میں مجبور ہوں. پری نے ایک گہری سانس لی. شہزادے نے دیکھا کہ پری کے چہرے پر اداسی سی چھا گئی ہے. شہزادے نے پری سے پوچھا کہ آخر بات کیا ہے بتاؤ. پری نے کہا تو سنیے میری کہانی. 



Prince and Angel Love Story 


مجھے ایک دیو نے اپنا غلام بنایا ہوا ہے. پہلے میں پری نہیں تھی بلکہ ایک خوبصورت اور حسین عام سی لڑکی تھی 

ایک رات مجھے ایک دیو نے اٹھا لیا اور مجھے پری بنا کر غلام بنا لیا. اور مجھ سے اپنے کام کرانے لگا. 

میری آزادی کی زندگی غلامی میں بدل گئی. یہ بتا کر پری رونے لگ گئی. شہزادے کو پری کی داستان پر بہت ترس آیا. 

شہزادے نے کہا دیو سے آزادی کا کوئی تو راستہ ہوگا. 

پری نے کہا ہاں راستہ تو ہے لیکن اس میں جان کا خطرہ ہے. لیکن آپ ایک بہادر شہزادے ہیں میں نے جان بوجھ کر 12 راتوں کا چلا آپ سے کٹوایا تا کہ آپکی بہادری دیکھ سکوں اور آپ میری امیدوں پر پورے اترے ہیں. 

لیکن دیو سے میری آزادی لینا بہت خطرناک ہے میں آپکو اس خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی. 

شہزادہ بولا اگر میں تمہیں تمہاری آزادی دلوا دوں تو مجھے بہت سکون ملے گا. 

پری نے بولا کے دیو کے سر پر جع سینگ ہے وہی توڑنا ہے وہ سینگ ٹوٹ جاۓ گا تو دیو مر جائے گا اور میں آزاد ہو جاؤں گی. 



Shehzade ki kahani 


اب پری شہزادے کو لے کر دیو کے ٹھکانے پر گئی. شہزادے نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا اور بد صورت دیو ہے جس کے سر پر ایک سینگ ہے. 

پری دیو کے سامنے حاضر ہوئی اور دیو سے بولی مالک میں آپکی کیا خدمت کر سکتی ہوں. دیو نے بولا میرا دل بہلاؤ پری اسکے سامنے رقص کرنے لگی اور دیو اپنی مستی میں مست ہونے لگا. شہزادے نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا. اور پیچھے سے آکر ایک ہی وار میں دیو کا سینگ اڑا دیا. دیو چلانے لگا اور چلاتے چلاتے مر گیا. 

دیو کا سارا جادو ختم ہو گیا. 

شہزادہ کیا دیکھتا ہے کہ پری ایک بہت ہی خوبصورت اور سادہ سی لڑکی میں بدل گئی. اور وہ لڑکی شہزادے کے قدموں میں بیٹھ گئی اور شہزادے کا شکریہ ادا کرنے لگی. اور بولی کہ آپ واقعی ایک نیک بہادر اور خدا ترس شہزادے ہیں. 

کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے. شہزادہ تو پہلے ہی اسکی محبت میں گرفتار تھا. شہزادہ اس لڑکی کو محل میں لے آیا اور شہزادہ اور اس لڑکی کی شادی ہو گئی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی گزارنے لگے. 



دوستوں دیکھا آپ نے جو اللہ کے نیک لوگ ہوتے ہیں اللہ پاک انہیں ہی دوسروں کی مدد کے لیے چنتا ہے. اور اللہ کے نیک بندوں کو دوسروں کی مدد کر کے بہت خوشی ملتی ہے.  

جزاک اللہ

1 comment: