Khana Khane ki Dua | Khana Khane Ka Sunnat Tarika aur Khana Khane ke Adab 

کھانا کھانے کی دعا سنت طریقہ اور آداب:


اسلام وعلیکم

We are Going to Share Khana khane ka sunnat tarika, khane se pehly ki dua or tarjuma, 

Khana khane ky bad ki dua, khana khane ky 15 adaab, khana khane ky beech ki dua, 

پیارے دوستوں کھانا اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اللہ پاک نےانسان کے لیے طرح طرح کے لذیذ کھانے اور میوہ جات پیدا فرمائے ہیں جسے کھاکر  انسان فائدہ حاصل کرے اور اللہ کی عبادت کرے اور اللہ کا شکر ادا کرے کھانے کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا انسان کو زندہ رہنے کے لئے دن میں دو بار کھانے کی ضرورت پڑتی ہے  آپ اچھا اور صحت مند کھانا کھائیں آپ کھانا تو کھاتے ہیں لیکن صحیح طریقے سے نہیں کھاتے جسکی وجہ سے وہ کھانا فائدہ دینے کی بجائے نقصان پہنچاتا ہے کھانا ہاتھ دھو کر سنت طریقے سے کھانا چاہیے جب آپ سنت طریقے سے دعائیں پڑھ کر کھانا کھائیں گے تو وہ کھانا آپ کے  لئے نور ہوگا اور فائدہ مند بھی ہوگا. آئیے ہم آپ کو کھانے کی دعا کھانا کھانے کا سنت طریقہ اور آداب بتاتے ہیں.





کھانا کھانے سے پہلے کی دعا:

Khana Khane se Pehle ki Dua Aur Tarjuma


پیارے دوستوں کھانا کھانے سے پہلے کھانے کی دعائیں پڑھیں کہ آپ جو کھانا کھائیں گے وہ اللہ کے نام کے ساتھ شروع کیا جائے تو اس میں برکت ہوگی اور وہ کھانا آپکو فائدہ دے گا اللہ پاک آپ کے رزق میں بھی برکت فرمائے گا اور جو کھانا آپ کے پیٹ میں جاۓ گا وہ نور بن جائے گا جس کھانے کی ابتداء اللہ کے نام سے ہو اس میں برکت کیوں نہ ہوگی اور اگر کھانے سے پہلے اللہ کا نام نہ لیا جائے تو اس کھانے کو آپ کے ساتھ شیطان کھاتا ہے 


کھانا کھانے سے پہلے یہ دعائیں پڑھیں. 


١) بسم اللہ الرحمن الرحیم 


ترجمہ : "اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان اور نہایت رحم والا ہے" 


 ٢) بسم اللہ وعلی برکات اللہ 


ترجمہ : "اللہ عزوجل کے نام سے کھاتا ہوں اور اللہ کی برکت پر" 


کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو نقصان نہیں پہنچاۓ گا کیونکہ یہ دعا میں ہر موذی اور نقصان دہ چیز سے محفوظ رکھتی ہے 

 


٣) بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء یا حی یا قیوم 


ترجمہ : "اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی" . 

کھانا کھانے کے بیچ میں پڑھی جانے والی دعا:

Khana Khane ke Beech padhi jane wali dua



جب کھانا کھا رہے ہو تو ہر نوالے پر یاواجد پڑھیں کہ ہر نوالہ جو پیٹ میں جاۓ گا آپکے لئے نور ہوگا. 


یا واجد


ترجمہ : " ہر چیز کو پالنے والا"


اگر کھانا کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پرھنا بھول جائیں تو جب یاد آۓ  کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنا بھول گئے تھے تو یوں کہیں 



بسم اللہ اولہ وآخرہ


اس طرح کھانے میں برکت آ جائے گی اور شہطان آپکے ساتھ کھانا کھا رہا تھا تو شیطان وہ کھانا قے کر دے گا


کھانا کھانے کے بعد کی دعا:

Khana Khane ke Bad Padhi Jane wali Dua



کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھیں اور اللہ کی حمد و ثناء بجا لائیں


الحمدللہ الذی اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمین.


ترجمہ : "اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے ہمیں کھلایا پلایا اور مسلمانوں میں سے بنایا" 


 کھانا کھانے کا سنت طریقہ :

Khana Khane ka Sunnat tarika



کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو کلائی تک دھو لیں اور تین بار کلی کریں اور پھر کھانے کے لیے اس طرح بیٹھیں کہ سیدھا پاؤں کھڑا کر لیں اور الٹا پاؤں بچھا لیں یا سرین پر بیٹھ کر دونوں گھٹنے کھڑے کر لیں . پھر سیدھے ہاتھ سے کھانا کھائیں سیدھے ہاتھ کی تین انگلیاں یعنی انگوٹھا شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی سے کھانا کھائیں. اگر چاول کھانے ہوں یا ثرید(جو شوربہ میں روٹی بھگو کر بنتی ہے) وہ کھانا ہے تو پانچوں انگلیاں استعمال کر سکتے ہیں. کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم اور کھانے کی دعا پڑھیں اور ہر لقمے پر یاواجد پڑھیں کھانا آرام سے خوب چبا چبا کر کھائیں جب تک ایک نوالہ نا کھا لیں تو دوسرے نوالے کے لیے ہاتھ نا بڑھائیں کہ یہ حرث کی نشانی ہے. بھوک سے کم کھائیں ایک حصہ کھانے کا ایک حصہ پانی کا اور ایک حصہ ہوا کے لیے رکھیں. بھوک سے زیادہ مت کھائیں کہ زیادہ کھانے سے موٹاپا ہوتا ہے اور موٹاپا ایک بیماری ہے اللہ پاک زیادہ کھانے والوں کو پسند نہیں فرماتا. جب کھانا کھا لیں تو کھانے کے بعد کی دعا پڑھیں اللہ کا شکر ادا کریں اور کھانے کا وضو کریں اپنے ہاتھ دھوئیں اور تین بار کلی کریں. 


کھانا کھانے کے ١٥ آداب:

Khana Khane ke 15 Adab


١)حضور اکرم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اپنے گھر میں برکت چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ جب اسکے سامنے کھانا آۓ تو وضو کر لے اور جب اٹھایا جائے تب وضو کر لے.

٢)کھانے سے پہلے جوتا اتار لیں.

٣)سیدھا پاؤں کھڑا کر کے کھانا کھائیں اور الٹا پاؤں بچھا لیں کہ ایسے کرنے سے پیٹ باہر نہیں نکلتا.

٤)کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں.

٥)اگر کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو درمیان میں جب یاد آۓ تب بسم اللہ اولہ وآخرہ پڑھے.

٦)کھانے میں کسی قسم کا عیب مت نکالیں اگر پسند آئے تو کھالیں ورنہ خاموشی سے چھوڑ دیں.

٧)سیدھے ہاتھ سے کھانا کھائیں کہ سنت ہے.

٨)جب کھانا کھائیں تو کنارے سے کھایا جاۓ کہ برکت کھانے کے درمیان میں اترتی ہے.

٩)جب سب مل کر کھانا کھا رہے ہوں تو اپنی طرف سے کھانا کھائیں.

١٠)دسترخوان سے کھانے کے ذرات اٹھا کر کھائیں. کہ جو سرخ دسترخوان سے کھانے کے ذرات اٹھا کر کھاۓ گا وہ جنت میں داخل ہوگا. 

١١)ہو سکے تو سرخ دسترخوان پر کھانا کھائیں.

١٢)کھانے سے پیلے ہاتھ اور منہ کی صفائی کر لیں.

١٣)کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھیں.

١٤)کھانے کے بعد پانی مت پیے کہ یہ بیماری پیدا کرتا ہے اگرچہ کھانے سے پیلے اور درمیان میں پانی پیے کھانے سے پہلی پانی پینا شفاء ہے.

١٥)جب سب ایک ساتھ کھانا کھا  رہے ہوں تو جب تک سب کھانا نا کھا لیں مت اٹھیں سب ایک ساتھ دسترخوان کو چھوڑیں.

پیارے دوستوں امید ہے کہ آپ سب کو یہ معلومات بہت پسند آئی ہوگی اور امید ہے کہ آپ اس پر عمل بھی کریں گے یہ معلومات دوسرے لوگوں تک بھی پہنچائیں اور ثوابِ جاریہ کے حقدار بنیے دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ پاک آپ سب کی پریشانیوں کو دور فرمائے آمین اللہ پاک آپ سب کو پیارا پیارا کعبہ اور میٹھا میٹھا مدینہ دکھاۓ آمین. جزاک اللہ خیرا

No comments